مئی میں برآمدات میں 67.39 فیصد کی چھلانگ

   

نئی دہلی: مئی 2021 میں ملک میں صنعتی سرگرمیاں شروع ہونے اور بیرون ملک منڈیوں سے مانگ کی وجہ سے ہندوستانی برآمدات 67.39فیصد کے اضافے سے 32.21ارب ڈالر ہوگئی۔ مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے چہارشنبہ کے روز یہاں جاری کردہ اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں یہ تفصیلات بتائیں۔ مئی 2020 میں ہندوستانی برآمدات 19.24 ارب ڈالر رہی۔ موجودہ مالی سال میں مئی تک مجموعی برآمدات 112.29فیصد اضافے سے 62.84 ارب ڈالر ہوگئی۔ گزشتہ مالی مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 29.6 ارب ڈالر تھی۔اعداد و شمار کے مطابق مئی 2021 میں 68.54 فیصد اضافے کے ساتھ کل درآمدات 38.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔