حیدرآباد۔15جولائی (یو این آئی) مسلسل انکاؤنٹرس میں بڑی تعداد میں کیڈر کو کھونے والے ماؤو باغیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ماؤسٹوں کے دو اہم لیڈران آترم لچنا اور آترام ارونا نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیارکرلی۔ دونوں راما گنڈم پولیس کمشنر کے سامنے خودسپردہوگئے۔30برسوں سے روپوش زندگی گزارنے والے لچنا فی الحال تلنگانہ ریاستی کمیٹی کے رکن ہیں۔ ان کا تعلق عادل آباد ضلع سے ہے ۔ دوسری جانب آترام ارونا چھتیس گڑھ کے بستر علاقہ میں ڈویژن کمیٹی سکریٹری کے طور پر سرگرم رہی ہیں۔