کلوکتہ ۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریونیو انٹلیجنس ڈائرٹوریٹ نے پڑوسی ملک مائنمار سے اسمگلنگ کے ذریعہ مغربی بنگال کو منتقل شدہ تقریباً 20 کیلو سونا ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ 19.92 کیلوگرام وزنی 120 سونے کے بسکٹس کی قیمت 6.73 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے، خفیہ ذرائع سے معتبر معلومات کے حصول کے بعد عہدیداروں نے مغربی بنگال کے ضلع ہائوڑا میں ایک رہائشی فلاٹ پر دھاوا کیا جہاں سے یہ بیرونی ساختہ سونا ضبط کیا گیا اور اس کی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد گرفتار کر لیے گئے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔