ماحولیاتی تباہی، روس کا دریا سرخ ہوگیا

   

ماسکو۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) روس میں آرکٹک سرکل یعنی دائرہ قطب شمالی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تیل کے بہہ جانے سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ماحول کو بے انتہا نقصان پہنچ سکتا ہے۔مئی کے اواخر میں آرکٹک سرکل میں 20 ہزار ٹن ڈیزل دریا میں بہہ گیا تھا جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔تیل پھیلنے کی وجہ سے مقامی دریا آلودہ ہو گئے ہیں جبکہ یہ تیل زیر زمین بھی پہنچ گیا ہے۔ روسی حکام اور ماحولیات کی بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق اس کے اثرات ’دہائیوں تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔