ماحولیات کا تحفظ ہماری ذمہ داری :نقوی

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ نقوی نے آج ‘عالمی یوم ماحولیات’ کے موقع پر رام پور میں پودا لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اس سے پہلے بھی ہماری طرف سے لگائے گئے پودے آج درخت بن کر ماحولیات کے مضبوط محافظ بنے ہیں۔انہوں نے شجرکاری کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ماحول کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اس کے ذریعہ ہی پوری دنیا میں جو طرح طرح کے بحران پیدا ہو رہے ، اس سے بچا سکتا ہے۔