ماسکو میں کورونا کا قہر، 1010 ہلاکتیں

   

ماسکو 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) روس کے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ 19’ کے قہر سے 54 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد صرف ماسکو میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1010 ہو گئی۔ماسکو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز جیسا بن گیا ہے ۔ رسپانس سینٹر نے ایک بیان جاری کر کے کہا‘‘ ماسکو میں نمونیا اور دیگر بیماریوں سمیت کورونا میں مبتلا مزید 54 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ’’ ۔ سینٹر نے بتایا کہ یہ گزشتہ نو دنوں میں سب سے زیادہ یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ہے ۔