نئی دہلی: سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل یعنی ڈی جی سی اے نے ایئر لائنز سے کہا ہے کہ وہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ یہ ہدایات اس وقت دی گئی ہیں جب کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے ایئر لائنز سے کہا ہے کہ وہ ماسک نہ پہننے والے مسافروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ہوائی اڈوں اور ائیرلائنز میں اچانک معائنہ کیا جائے گا اور قواعد پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایئر لائنز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافر ائیرلائنز کے اندر ماسک پہنیں، ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے کووڈ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر آج ہدایت جاری کی ہے۔