حیدرآباد21اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ماسک نہ پہننے پر 500روپئے جرمانہ عائد کیاجائے گا۔تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے کلکٹر کے ایم آرشرت نے کلکٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ویڈیوکانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو ماسک پہننا چاہئے اور نہ پہننے والے کو 500روپئے جرمانہ عائد کیاجائے گا۔واضح رہے کہ چند دن قبل ریاستی حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا تھا ۔ یہ فیصلہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات کے طور پر کیا گیا تھا ۔