واشنگٹن ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بڑی تعداد میں ماسک کی فراہمی کیلئے بڑی 3M امریکی مینوفکچرنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ہر ماہ معیاری ایڈیشنل 55.5 ملین ماسک کی فراہمی کیلئے کمپنی کے ساتھ دوستانہ معاہدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلت کیئر ورکرس کیلئے آئندہ دو ماہ میں 166.5 ملین ماسک حاصل کئے جائیں گے۔