مالابار گروپ کا 2025-26کیلئے 150 کروڑ روپے کا CSR وعدہ2.5 کروڑ کھانے فراہم کرنے کا ہدف

   

نئی دہلی، 28 مئی( پریس نوٹ ) ۔ ورلڈ ہنگر ڈے کے موقع پر، مالابار گروپ نے اپنے سی ایس آر (کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی) اقدامات کے لیے 2025-26 کے دوران 150 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 60 فیصد رقم بھوک اور غربت کے خاتمے کے لیے وقف کی گئی ہے۔ گروپ کا فلیگ شپ پروجیکٹ ”دی ہنگر فری ورلڈ” اس سال بھارت اور زیمبیا میں روزانہ 70,000 کھانے تقسیم کرے گا – جو مجموعی طور پر سال بھر میں 2.5 کروڑ کھانوں پر مشتمل ہوگا۔ یہ مہم نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر امیتابھ کانت کی موجودگی میں شروع کی گئی، جہاں مالابار گروپ کے چیئرمین ایم پی احمد نے سماجی خدمت کے لیے گروپ کے عزم کا اعادہ کیا۔ تلنگانہ میں یہ پہل حیدرآباد سے شروع کی گئی، جس کا مقصد روزانہ 2,100 کھانے فراہم کرنا ہے۔ اس کا افتتاح معزز رکن اسمبلی مسٹر دانم ناگیندر اور کارپوریٹر شریمتی وانم سنگیتا سرینواس یادو نے کیا۔ گزشتہ تین برسوں میں اس مہم کے تحت پہلے ہی 2.5 کروڑ کھانے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ مالابار گروپ کے سی ایس آر اقدامات تعلیم، صحت، خواتین کی خودمختاری، اور قدرتی آفات میں امداد جیسے شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ نمایاں اقدامات میں 716 مائیکرو لرننگ مراکز، 1.14 لاکھ لڑکیوں کو اسکالرشپ، لاوارث خواتین کے لیے ’دادی اماں ہومز‘ ، اور کیرالا میں غیر منافع بخش میڈیکل اسٹورز شامل ہیں۔ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز اپنی آمدنی کا 5 فیصد سماجی فلاح و بہبود کے لیے مختص کرتا ہے، جو اسے ایک سماجی طور پر ذمہ دار عالمی برانڈ کے طور پر مستحکم کرتا ہے۔