مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز، شاہ علی بنڈہ پر ’’آرٹسٹری شو‘‘ کا افتتاح

   

حیدرآباد۔ 8 ستمبر (پریس نوٹ) مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز، شاہ علی بنڈہ شوروم سونے، ہیرے اور قیمتی نگینوں کے زیورات کی خصوصی نمائش و فروخت کے لئے ’’آرٹسٹری‘‘ ایگزیبیشن پیش کررہا ہے۔ 8 ستمبر تا 11 ستمبر 2023 ’’آرٹسٹری۔ برانڈیڈ جویلری شو‘‘ جاری رہے گا۔ آرٹسٹری شو کا افتتاح مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کی مینیجمنٹ ٹیم، امتیازی مہمانوں اور بہی خواہوں کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ اس شو کی خصوصیات میں مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کے مائن، ہیرے کے زیورات، ایرا، ناتراشیدہ ہیرے کے زیورات، پریشیا، قیمتی نگینوں کے زیورات، ایتھنیکس، دستکاری زیورات، ڈیوائن، ہندوستانی ورثے کے زیورات، اسٹارلیٹ، بچکانہ اور زول، نوجوان بالغ افراد کے کلکشن زیورات شامل ہیں۔ شو میں صفر فیصد منہائی 22 قیراط سونے کے تبادلے پر پیشکش کی گئی ہے۔ جملہ خریدی کی رقم کے 5 فیصد کی پیشگی ادائیگی پر شادی بیاہ کے زیورات کی پیشگی بکنگ کی سہولت رہے گی۔