صارفین کیلئے سونے کے سکے ، چیرمین ایم پی احمد نے اسپیشل پیاکیج کا افتتاح کیا
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : دنیا بھر میں زیورات کے شورومس میں منفرد مقام رکھنے والے مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے دیوالی کے تہوار کے دوران ہندوستان بھر میں زیورات کی خریداری پر خصوصی ڈسکاونٹ اور سونے کے سکے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ آج مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس شوروم مہدی پٹنم میں اس پرکشش پیش کش کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے گروپ چیرمین ایم پی احمد نے کہا کہ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی حقیقی طاقت صارفین ہیں ۔ ان صارفین کو پسندیدہ زیورات کی خریداری کے دوران خوشیوں کو دو بالا کرنے یہ پیش کش کی جارہی ہے ۔ اس آفر کے تحت صارفین کو 5 اکٹوبر تا 10 نومبر دیوالی اسپیشل پیاکیج کے تحت ہر 15,000 روپئے مالیتی سونے کی خریداری پر ایک سونے کا سکہ اور 15,000 روپئے مالیتی ہیروں کی خریداری پر دو سونے کے سکے دئیے جائیں گے ۔ ایم پی احمد نے کہا کہ تہواروں کے موقع پر مالابار کے شورومس پر انتہائی خوبصورت ڈیزائنس پر مشتمل سینکڑوں اقسام کے زیورات مناسب قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں ۔۔