مالدیپ : سابق صدر کی قیادت میں ’’انڈیا آؤٹ‘‘ مہم

   

مالے ۔ مالدیپ میں بدعنوانی کے الزام میں سزا کاٹ کر رہا ہونے والے سابق صدر ’انڈیاآؤٹ‘ کے ساتھ سیاست میں واپس آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عبداللہ یامین ہندوستان کے ساتھ طے پانے والے دفاعی معاہدوں کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں، جن کے باعث مالدیپ کے کئی دہائیوں سے ہندوستانی کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ ہندوستان مخالف مہم میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ہندوستانی حکومت سری لنکا کے ساحل سے دور جزیرہ نما میں ایک بڑی فوج تیار کررہی ہے۔ ادھر حکمراں جماعت نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔