مالدیپ میں انڈین ایمبیسی کے یوگا ایونٹ پر حملہ

   

مالے : مالدیپ کے دارالحکومت میں منگل کی صبح انڈین ہائی کمیشن یا ایمبیسی کے زیراہتمام یوگا ایونٹ میں ایک ہجوم نے خلل پیدا کیا۔ آرگنائزر نے بتایا کہ پولیس نے آنسو گیس اور مرچی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے ہجوم پر قابو پایا۔ اِن لوگوں نے اُس اسٹیڈیم پر ہلّہ بولا جہاں زائداز 150 افراد بشمول سفارت کار اور سرکاری افسران بین الاقوامی یوم یوگا مناتے ہوئے یوگا کررہے تھے۔