مالے ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 1,294 متاثرہ مریضوں میں سے نصف سے زیادہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے آج ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی (ایچ پی اے ) کے حوالے سے یہ اطلا ع دی ہے ۔ایچ پی اے نے بتایا کہ منگل کو کووڈ ۔19 سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1010 ہوگئی، ملک میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 52 فیصد ہوگئی۔ملک میں اس عالمی وبا کی صورتحال فی الحال قابو میں ہے اور توقع ہے کہ جولائی تک مالدیپ میں سیاحت کا شعبہ دوبارہ کھل جائے گا۔ میڈیا کے مطابق مالدیپ کی معیشت سیاحتی صنعت پر 70 فیصد منحصر ہے ۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملکی معیشت شدید بحران کا شکارہے ۔ملک میں فی الحال کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1,294ہے جن میں سے 924 مریض زیر علاج ہیں ۔ ابھی تک، کووڈ 19 کی وجہ سے دس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں سے آدھے بنگلہ دیشی شہری ہیں۔