مالوی میں سیلاب کی وجہ سے 23لوگوں کی موت

   

ماسکو۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرقی افریقی ملک مالوی میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم 23لوگوں کی موت ہوگئی۔مقامی میڈیا نے ملک کی قدرتی وسائل، توانائی اور کان کنی کی وزارت کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی۔ مالوی میں گزشتہ کچھ دنوں سے زبردست بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے سیلاب کی سنگین صورت حَال کا سامنا ہے۔مالوی کے وزیر داخلہ اور تحفظ کے وزیر نے بتایا کہ اس سیلاب کی وجہ سے 29لوگ زخمی ہوئے ہیں جب کہ 11 دیگر لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ سیلاب کی و۰جہ سے 22ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب کے پیش نظر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے ۔