مالیاتی اداروں کو آسانی سے چلانے کی بی جے پی کی صلاحیت بے نقاب :چدمبرم

   

نئی دہلی 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے 3 اپریل تک یس بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کے لئے روپے نکالنے کی حد 50،000 روپے کرنے کے حکومت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی اداروں کو آسانی سے چلانے کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی صلاحیت بے نقاب ہو گئی ہے ۔مسٹر چدمبرم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ، ‘‘بی جے پی چھ برسوں سے اقتدار میں ہے ۔ مالیاتی اداروں کو چلانے اور ان کو منظم کرنے کی ان کی صلاحیت بے نقاب ہوگئی ہے ۔ یہ سب سے پہلے پی ایم سی بینک کے معاملے میں اور اب یس بینک کے معاملے میں ہوا۔ کیا حکومت پریشان ہے ؟ کیا وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ سکتی ہے ؟ کیا کوئی تیسرا بینک بھی اس لائن میں ہے ؟ ‘‘واضح ر ہے کہ حکومت نے نجی شعبے یس بینک پر 30 دن کی عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے اس دوران ، اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے روپے نکالنے کی حد 50،000 روپے مقرر کردی گئی ہے ۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی جمعرات کی شام 6 بجے سے شروع ہوئی ہے اور یہ 3 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس پوری مدت کے دوران ، اکاؤنٹ رکھنے والے 50،000 روپے سے زیادہ رقم نہیں نکال پائیں گے ۔