نئی دہلی ،19اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)دہلی پولیس نے خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال اور انکے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے دولوگوں کو گرفتارکیاہے ۔پولیس نے اس معاملہ میں دولوگوں کو گرفتار کرلیاہے ۔ مالیوال کی قیادت میں دہلی بھر کے اسپا سینٹروں میں سیکس ریکٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔انکی کارروائی کے بعد دہلی میں کئی اسپا اور مساج پارلر بندکردیے گئے ہیں ۔کارروائی کے دوران ،انکے اور انکے خاندان کے افراد کو کچھ اسپا مالکان کی طرف سے کئی دھمکی آمیز کال اور آڈیوریکارڈنگ ملیں ۔