وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتے کو تمل ناڈو کے ماملپورم میں صبح کی سیر کرنے کے دوران سمندر کے کنارے صاف صفائی مہم کا آغاز کیا جس کے تحت انہوں نے وہاں صفائی کی اور کچرا جمع کیا۔ مودی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ دوسری غیر رسمی ملاقات کے لئے مہابلی پورم آئے ہیں۔ دونوں لیڈروں کے درمیان اس ملاقات کا آج دوسرا دن ہے۔
وزیراعظم مودی آج ننگے پیر صبح کی سیر کرنے کے لئے نکلے اور سمندر کے کنارے انہوں نے تقریباً 20 منٹ تک سیر کی۔ سمندر کے کنارے ٹہلنے کے دوران انہوں نے وہاں آس پاس پڑی کالی بوتل اور کچرے کو ایک پیکٹ میں جمع کیا اور اپنے ہوٹل کے ایک ملازم جے راج کو دے دیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی ہوٹل تاج میں قیام پذیر ہیں۔
مودی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے،’’ماملپورم میں آج صبح سمندر کے کنارے 30 منٹ سے زیادہ صبح کی سیر کی۔ میں نے اس دوران جمع کیا ہوا کچرا جے راج کو دیا جو میرے ہوٹل کے ملازمین میں سےایک ہے۔ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ ہم عام مقامات کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنی صحت کو بھی تندرست رکھیں۔
Plogging at a beach in Mamallapuram this morning. It lasted for over 30 minutes.
Also handed over my ‘collection’ to Jeyaraj, who is a part of the hotel staff.
Let us ensure our public places are clean and tidy!
Let us also ensure we remain fit and healthy. pic.twitter.com/qBHLTxtM9y
— Narendra Modi (@narendramodi) October 12, 2019