مانجے سے گلا کٹنے پر کمسن بچہ فوت ،4 افراد گرفتار

   

چینائی ۔4 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک تین سالہ لڑکے کی موت کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ بچہ اپنے والد کے ساتھ بائیک پر جارہا تھا کہ اُس کی گردن مانجے کی زد میں آگئی اور وہ اس کی تاب نہ لاسکا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاروں نوجوانوں کو کروکوپیٹ میں پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں پکڑا گیا ہے کیونکہ بتایا گیا کہ وہی لوگ پتنگ بازی کررہے تھے اور اُن کے مانجے کے سبب کمسن کی موت ہوگئی ۔