نئی دہلی: دہلی سروسز بل لوک سبھا میں پیش کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نتیانند رائے نے اسے لوک سبھا میں پیش کیا جس کی ادھیر رنجن چودھری نے مخالفت کی۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ یہ بل سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے۔ یہ بل افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق ہے۔ دہلی سروسز بل لوک سبھا میں پیش ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا۔ عام آدمی پارٹی نے اسے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اب تک کی سب سے غیر جمہوری، غیر قانونی دستاویز قرار دیا ہے۔