حیدرآباد: 20 جون (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلوں کے لیے 22 جون کو صبح 9 بجے کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پرنسپل آئی ٹی آئی ڈاکٹر عرشیہ اعظم کے بموجب کونسلنگ کے موقع پر طلبہ کا میرٹ نمبر آئی ٹی آئی کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کیا جائے گا۔ سرٹیفکیٹس کی جانچ کے وقت ایس ایس سی یا مماثل بورڈ امتحان کے مارکس شیٹ، ٹرانسفرسرٹیفکیٹ، بونافائیڈ سرٹیفکیٹ، کاسٹ سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ کے نقول کے علاوہ 4 پاسپورٹ سائز فوٹوز اور والدین یا سرپرست کی ایک فوٹو پیش کرنی ہوگی۔ منتخب امیدواروں کو 60 روپئے قابل واپسی ڈپازٹ کرنا ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9440692452 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ر