مانچسٹر سٹی نے کاراباوکپ جیت لیا

   

لندن۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے ڈومیسٹک فٹبال ٹورنمنٹ کاراباوکپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو فائنل میں شکست دیدی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ مقررہ وقت میں برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر مانچسٹر سٹی نے ڈرامائی انداز میں4-3گول سے فتح حاصل کر لی۔ مانچسٹر سٹی کے لئے فیصلہ کن گول رحیم اسٹرلنگ نے کیا۔ پنالٹی شوٹ آوٹ کے دوران چیلسی کی جانب سے 2 ککس ضائع کی گئیں جبکہ مانچسٹر سٹی کی ایک پنالٹی کک بھی ضائع ہوئی۔