مانک ساہا ہوں گے تری پورہ کے اگلے وزیر اعلی، لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں لگی مہر

,

   

نئی دہلی: تری پورہ بی جے پی اکائی کے صدر مانک ساہا ریاست کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے ۔ بپلب دیو کے ہفتہ کو تری پورہ کے وزیر اعلی کے عہدہ سے ہٹنے کے بعد ریاستی اکائی کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر مانک ساہا کو لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد اس عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے ۔ راجیہ سبھا کے رکن مانک ساہا کے لیجلسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد وہاں سینٹرل آبزرور کے طور پر پہنچے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے انہیں مبارکباد دی ۔ یادو نے کہا کہ مانک ساہا کو تری پورہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کی بہت بہت مبارکباد ، مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور آپ کی قیادت میں تری پورہ ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچے گا ۔