ماں نے بیٹے کا قتل کردیااورنعش کے ٹکڑے کرکے نہر میں پھینک دئے

   

حیدرآباد15فروری(یواین آئی)بیٹے کی بُری عادتوں سے پریشان ماں نے اس کا قتل کردیااورلاش کے ٹکڑے کرکے نہر میں پھینک دیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش پرکاشم میں پیش آیا۔ ضلع کے کھمبم علاقہ کی ساکن خاتون کو تین بیٹے ہیں۔ شوہر کی موت کے بعداس نے بھینسیں چروانے کا کام کرکے بیٹوں کی پرورش کی۔ دو بیٹے شادی شدہ ہیں ۔ شیام بابو غیر شادی شدہ تھا۔ بری عادت کا عادی شیام چوری کرتا تھا۔ وہ کچھ دنوں سے شراب پی رہا تھا اور اپنی ماں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرنے لگا تھا۔اس کی بُری عادتوں سے تنگ آکرخاتون نے اس کا قتل کردیا ۔