جموں و کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کی دختر التجا نے ریاستی انتظامیہ سے ا پنی ماں کو ایسے مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے جہاں شدید سردی سے محفوظ رہا جاسکے۔ ا لتجا نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل سری نگر کے ڈپٹی کمشنر کو اس ضمن میں لکھ چکی ہیں اور اپنی ماں کی صحت سے متعلق فکرمندی کا اظہار کیا ہے ۔ التجا کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ماں کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے لئے حکومت ہند ذمہ دار ہوگئی ۔