ماں کے ساتھ محوخواب تین سالہ لڑکی کا اغواء ، عصمت ریزی اور قتل

   

جمشیدپور : تین افراد کو ایک تین سالہ لڑکی کے اغواء، اجتماعی عصمت ریزی اور سر قلم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ وہ ریلوے اسٹیشن پر اپنی ماں کے ساتھ سو رہی تھی جبکہ گذشتہ ہفتہ یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے اس کی کھوپڑی دریافت کی اور کھوجی کتوں کی خدمات حاصل کیں۔ ایک ملزم رینکو ملازم پولیس کا بیٹا ہے اور ماضی میں بھی بچوں کے اغواء کا ملزم رہ چکا ہے۔