ماہرتعلیم شیخ حبیب علی کو قومی اعزاز پر تہنیت کی پیشکشی

   

نظام آباد : ایم ایل سی محترمہ کے کویتاکی نظام آباد آمدکے موقع پر اقلیتی قائدین کی موجودگی میں ماہر تعلیم جناب شیخ حبیب علی(ڈائرکٹر ریلیکس آئی ایس ڈی) کومرکزی حکومت کے معتبر ادارے این سی ای آر ٹی کی جانب سے قومی سطح پر اعزاز سے نوازے جانے پر ان کو تہنیت پیش کی گئی اورمحترمہ کے کویتا نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ جناب حبیب علی مختلف زبانوں میں مہارت رکھتے ہیں بالخصوص انگریزی زبان میں ان کا تجرباتی کام بہت ہی کامیاب رہا۔جس کی بنیاد پر ہندوستان کے معروف اداروں نے ان کے کام کی ستائش کی اور انہیں اعزازات
یعنی National Award for Innovation from NCERT Government of India in 2021.،Academic Excellence Award from Indian Institute of Scholars Government of India in 2021.،Research Excellence Award from Indian Institute of Scholars Government of India in 2021.،Innovative Teacher of the Year Award from Education Sensation in 2021.،Guru Brahma Award from Mana Karimnagar Youth Association in 2014،Inspiration Award from Mentor Academy, India in 2012.
سے نوازا۔اس موقع پر محترمہ کے کو یتا نے ان کے کام کو لے کر بہت تفصیل سے گفتگو کی اور ان کے کام کی ستائش کی اور کہا کہ انگریزی زبان میں مہارت آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔اس تجرباتی کام کو سارے تلنگانہ کے تعلیمی اداروں میں رو بہ عمل لائے جانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پر جناب ایس اے علیم ریڈ کو چیئرمین ،جناب نوید اقبال ضلعی صدر ٹی آر ایس،جناب اختر حسین نو ڈا ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔واضح رہے کہ جناب شیخ حبیب علی کے مختلف پروجیکٹس قومی سطح پر مقبول عام ہیں جن میں ڈیولپمنٹ آف سیون سیونٹی، گلامر ان دی گرامر، اسٹریٹجک لرننگ ڈیولپمنٹ،انٹرنیشنل انگلش قابل ذکر ہیں۔