مایاوتی کا اپنے سیاسی جانشین کا اعلان

   

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے اپنے سیاسی جانشین کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کے بھتیجے آکاش آنند سیاسی وراثت کو جاری رکھیں گے ۔ مایاوتی نے یہ بیان آج لکھنو میں منعقد بی ایس پی کی ایگزیکٹیو میٹنگ میں دیا ۔ آکاش آنند کی عمر 28سال ہے ۔ ویلا آکاش آنند نے 2017کے یو پی انتخابات اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مایاوتی کیلئے مہم چلائی تھی ۔قبل ازیں مایاوتی نے اپنے بھائی آنند کمار کو 2019 میں پارٹی کا قومی نائب صدر بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب مایاوتی نے راست طور پر یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ پارٹی کی باگ ڈور بہت جلد اپنے بھتیجے کو سونپنے والی ہیں ۔