مایاوتی کیمپ میں بغاوت 5 ایم ایل ایز ایس پی میں شامل

   

لکھنؤ : غیرمتوقع سیاسی تبدیلی میں بی ایس پی کے پانچ لیجسلیٹرس نے راجیہ سبھا کے 2 سالہ انتخابات کیلئے پارٹی کے امیدوار رام جی گوتم کی تائید سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ پانچوں ایم ایل ایز نے ریٹرننگ آفیسرس کو مطلع کیا کہ گوتم کی تائید کے سلسلے میں پیش کردہ کاغذات پر ان کی دستخطیں جعلی ہیں۔ اس کے فوری بعد اسلم چودھری ، اسلم رائنی، مجتبیٰ صدیقی، لال بینڈ اور گووند جاتو سیدھے دفتر سماج وادی پارٹی پہنچے اور صدر ایس پی اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بی ایس پی کو اس طرح بڑا جھٹکہ لگا ہے کہ اور وہ بھی 2019ء کی اُن کی حلیف سماج وادی پارٹی کی طرف سے لگا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پانچوں بی ایس پی ارکان اسمبلی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس ڈرامائی سیاسی تبدیلی میں آج سیاسی حلقوں میں ہلچل مچائی اور عین ممکن ہے کہ اس کا 2022ء کے اترپردیش اسمبلی انتخابات پر اثر پڑے گا۔