متحدہ جدوجہد اور کاوشوں سے ہی آزادی کا حصول

   

شادنگر میں فریڈم پارک کا قیام ، رکن اسمبلی انجیا یادو کا خطاب

شادنگر : شاد نگر ایم ایل اے وائی انجیا یادو نے کہا کہ ملک کی آزادی کیلئے بے شمار قربانی دینے کی وجہہ سے ہمارا ملک آزاد ہوا ہے۔ متحدہ جدوجہد کی بنا پر ہی ملک کو آزادی حاصل ہوئی ہے ۔ متحدہ جدوجہد اور ہم آہنگی سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 75 ویں جشن آزادی کی تقریبات کے ضمن میں واڈ نمبر 7 مقامی بلدیہ کونسلر ایشور راجو کی قیادت میں شاد نگر مونسپل ٹاؤن کے ساتویں وارڈ میں دو لاکھ روپے کی لاگت سے ایک نیا آزادی فریڈم پارک قائم کیا گیا۔ جس کا افتتاح شادنگر ایم ایل اے وائی انجیا یادو، شمس آباد ڈی سی پی جگدیشور ریڈی، کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔75ویں ہفتہ آزادی پروگرام کے موقع پر ایم ایل اے انجیا یادو نیمزید کہا کہ شادنگر بلدیہ کے ساتویں وارڈ میں ہفتہ آزادی پروگرام کے علامت کے طور پر ایک فریڈم پارک قائم کیا گیا ہے۔ اس پارک میں جشن آزادی کی علامت کے طور پر 75 پودے لگائے گئے۔ ایم ایل اے انجیا یادو نے پارک میں نئی میزوں اور دیگر سہولیات کا اہتمام کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر آر ڈی او راجیشوری، مونسپل چیرمین کے نریندر، وائس چیرمین ایم ایس نٹراجن، مونسپل کمشنر جینت کمار ریڈی، مقامی کونسلر ایشور راجو، زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رامی ریڈی، ایم پی پی خواجہ ادریس احمد ، کونسلرس سرور پاشاہ ، پرتاپ ریڈی، جی ٹی سرینواس، مہیشوری، مانے نارائن۔ نرسمہا اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔