متحدہ عرب امارات سویوز۔2پر سیٹلائٹ لانچ کریگا

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کا محمد بن راشد خلائی مرکز اگلے ہفتے روس کے ووستوچن کاسموڈروم سے سویوز۔2راکٹ کے ذریعے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔ حکومت دبئی کے میڈیا آفس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ میڈیا آفس نے ٹویٹ کیا کہ27 جون کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق سہ پہر 3:34 بجے ، ایم بی آر خلائی مرکز سویوز۔2 راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے روس کے ووستو چن کاسموڈروم سے اپنا پہلا مشن پی ایف آئی۔ ڈیمولانچ کرے گا۔دفتر نے کہا کہ یہ پہل کی قیادت مشترکہ طور پر ایم بی آر ایس سی اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور کے ذریعے کی جائے گی جو عالمی تعاون میں سب سے آگے ہوگی، خلائی رسائی فراہم کرے گی اور منفرد خلائی ٹیکنالوجیز کی پائیدار ترقی کو تیز کرے گی۔