متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی میک اَپ روم میں بنی ویڈیو جاری کی

,

   

کراچی: پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تھپڑ مارنے والی ویڈیو کے بعد مفتی عبدالقوی کے میک اپ روم کی ویڈیو جاری کردی۔ان دنوں متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی داستانوں کے چرچے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ متعدد سیاست دانوں کے ساتھ ویڈیو بنانے والی حریم کی کئی ویڈیو مفتی قوی کیساتھ بھی سامنے آچکی ہیں جن پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ۔حال ہی میں حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں ایک لڑکی انہیں تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی ہے جس پر حریم شاہ نے کہا تھا کہ قوی صاحب نے اْن سے متعدد بار متنازعہ حرکات و گفتگو کی یہاں تک کہ انہوں نے میڈیا پر مجھ سے نکاح کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ جس کی وجہ سے میں نے انہیں نہ صرف تھپڑ مارے ہیں بلکہ جوتے بھی مارے ہیں۔مفتی قوی کی تھپڑ کی ویڈیو کا معاملہ ابھی تھما ہی تھا کہ حریم شاہ نے اْن کے میک اپ روم کی ویڈیو جاری کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی شو میں بطور مہمان شرکت کرنے سے قبل خاتون سے میک اپ کروارہے ہیں اور حریم شاہ اْن کے برابر میں کھڑی تمام ویڈیو بنا رہی ہیں۔