حیدرآباد 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن پر پی ڈی ایکٹ نافذ کررہی ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن کے خطرناک روڈی شیٹر سعود عمودی پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اُسے جیل بھیج دیا۔ کمشنر پولیس کے بموجب 36 سالہ سعود عمودی ساکن بنجارہ ہلز کی غیر قانونی سرگرمیوں سے امن و امان کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں عوام خوفزدہ تھے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے سعود عمودی نے 4 اقدام قتل اور دھمکانے کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا جس میں ہمایوں نگر کا اقدام قتل کیس بھی شامل ہے۔ سعود عمودی کی غیرقانونی سرگرمیوں کو روک لگانے کی غرض سے حیدرآباد پولیس نے اُس پر سخت پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا اور اُسے اِس سلسلہ میں نوٹس جاری کرتے ہوئے چنچل گوڑہ جیل بھیج دیا گیا۔