مجلس اتحاد المسلمین اور ونچت بھوجن اگاڑی کا اتحاد ختم، امتیاز جلیل نے کی تصدیق

,

   

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات بالکل قریب ہیں، عوام اور سیاسی پارٹیوں میں ایک جوش ہے اور سیاست میں بھی کافی ہلچل دیکھنے مل رہی ہے۔ کہ مجلس اتحاد المسلمین کا ونچت بھوجن اگاڑی سے ساتھ ٹوٹ گیا ہے، اب انے والے اسمبلی انتخابات دونوں مل کر نہیں لڑیں گے، مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بھی اسکی تصدیق کی ہے۔ اس خبر نے مہاراشٹر کی سیاست میں کافی ہلچل مچادی ہے۔

اس اتحاد کے ٹوٹنے پر امتیاز جلیل نے اپنا کوئی رد عمل کا اظہار تو نہیں کیا مگر یہ خبر مہاراشٹر کی سیاست میں ایک نیا موڑ لا سکتی ہے۔ اسلیے کہ اس اتحاد کو بہت اہم مانا جا رہا تھا۔

ذرائع ابلاغ سے ملی اطلاع کے مطابق مجلس 80 نشستوں پر انتخابات لڑنا چاہتی تھی مگر بالا صاحب امبیڈکر کر نے انہیں صرف چار نشستوں کا افر رکھا۔ اور مجلس نے صاف منع کردیا۔ آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر میں 2014 کے اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے 24 نشستوں پر اپنی قسمت ازمائی تھی اور اور ان کو دو نشستوں پر شاندار کامیابی ملی تھی۔ انکی اس کامیابی نے پورے مہاراشٹر کی فرقہ پرست طاقتوں کو چونکا کر رکھا تھا۔ اب اس وقت مجلس پورے ریاست میں اسی نشستوں پر اپنی قسمت آزمائے گی۔

YouTube video