مجلس بلدیہ کورٹلہ کو قومی سطح کے ایوارڈس

   

صفائی مزدوروں کی جانب سے رکن اسمبلی ودیا ساگر راؤ اور چیرپرسن لاونیا کو تہنیت

کورٹلہ 29 ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مجلس بلدیہ کورٹلہ کی کونسل کا اجلاس چہارشنبہ کو کونسل میٹنگ ہال میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو رکن اسمبلی کورٹلہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر 24نکات کو کونسل نے متفقہ طورپر منظوری دی۔بعد ازاں چیر پرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ انم لاو نیا نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کو قومی سطح پر دو ایوارڈ حاصل ہونے پر اُنہیں کافی مسرت ہورہی ہے اور اس سے وہ اپنی بلدیہ کورٹلہ کو دو قومی ایوارڈ حاصل ہونے پر اس ضمن میں تعاون کرنے والے رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ ‘جی پون نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘کونسلرس ‘مجلس بلدیہ کورٹلہ کے صفائی کے مزدوروں اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔اور کہا کہ تمام افراد کے تعاون کے سبب یہ ممکن ہوسکا مجلس بلدیہ کورٹلہ کو آگے لے جانے میں اور مزید کئی ایوارڈس حاصل کرنے میں اپنی جانب سے تعاون دینے کی خواہش کی۔مجلس بلدیہ کورٹلہ کے اجلاس کے اختتام پر صفائی کے مزدوروں کو سابقہ بقایا جات کی ادائیگی کرنے پر صفائی کے مزدوروں نے رکن اسمبلی ودیا ساگر راو ‘انم لاو نیا چیر پرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ کو پھولوں کا بڑا ہار پہناکر اُنہیں تہنیت پیش کی ۔اس اجلاس میںرکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راو ‘جی پوان نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘محمد ایاز میونسپل کمشنر کورٹلہ ‘ڈی ای ابھینے‘سرینواس راو ‘سانیٹری انسپکٹر گجا نند ‘جی مہیش ہیلتھ اسسٹنٹ پروین اور کونسلرس مجلس بلدیہ کے ملازمین نے شرکت کی۔واضح رہے کہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کو سوچھ سرویکشن ایوارڈ 2022کے مقابلوں میں ریاست تلنگانہ میں حال ہی میں ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھااو ر اب انڈین سوچھتا لیگ کے ضمن میں ملک کے 1850شہروں نے انڈین سوچھتا لیگ مقابلوں میں حصہ لیا تھا جن میں تلنگانہ سے کورٹلہ ٹاؤن کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔اس ایوارڈ کے لئے تلنگانہ سے صرف تین مجلس بلدیات کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا جن میں ایک کورٹلہ میونسپلٹی شامل ہے جو قابل تعریف بات ہے۔دہلی میں منعقد شدنی 30ستمبر 2022 ایوارڈ تقسیم تقریب میں محمد ایاز میونسپل کمشنر کورٹلہ صدر جمہوریہ ہند شریمتی ڈی مورمو کے ہاتھوں سوچھ سرویکشن ایوارڈ 2022حاصل کرینگے۔محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے صحافت کو جاری بیان میں کہا کہ سوچھ سرویکشن کے ساتھ مزید اور ایک قومی ایوارڈ انڈین سوچھتا ایوارڈ مجلس بلدیہ کورٹلہ کو حاصل ہونے پر اُنہیں کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ایوارڈ کے حصول کے لئے تعاون کرنے پر رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راو ‘انم لاونیا چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ اے انیل صدر ٹی آریس پارٹی کورٹلہ ٹاون ‘مجلس بلدیہ کے ملازمین ‘کونسلروں کورٹلہ کے نوجوانوں کا کورٹلہ ٹاون کی عوام سے اظہار تشکر کیا۔