مجلس پارٹی کے ٹوئیٹر ہینڈل کو ہیک کرلیا گیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : مجلس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل کو ہیک کرلیاگیا ۔ اتوار کی صبح ہیکرس نے پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو نشانہ بنا کرہیک کرنے کے بعد اس میں ٹیسلا کمپنی کے سربراہ اور کرپٹو کرنسی کے حامی ایلان مسک کی تصویر اور ان کا پیام شائع کیا ۔ نشانہ بنائے جانے پر پارٹی قائدین حیران ہوگئے اور سوشیل میڈیا ٹیم کو آگاہ کرکے تبدیل کئے گئے پیام اور تصاویر کو بحال کرنے سرگرم ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی ارکان کل سائبرکرائم سے شکایت درج کروائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس پارٹی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ

“aimim_national”

ہے جسے ہیکرس نے ایلان مسک کے نام سے منسوب کرکے کئی پیامات شائع کئے گئے ۔