نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ دہلی کی آزاد پور منڈی کے سبزی فروش رامیشور کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے 14 اگست کو راہول نے انہیں اپنے گھر بلایا اور لنچ کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے سبزی فروش کو اپنے ہاتھوں سے کھانا پیش کیا۔ کھانے کی میز پر دونوں کے درمیان طویل گفتگو ہوئی۔ جمعہ کو راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس کا ویڈیو شیئر کیا۔راہل گاندھی نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں وہ آزاد پور منڈی کے سبزی فروش اور اس کے خاندان کے متعلق بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ جب یہ سبزی فروش اسے سر کہہ کر پکارتا ہے تو راہل گاندھی کہتے ہے- ‘میرا نام راہل ہے۔ مجھے سر مت کہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی سبزی فروش اور اس کی بیوی کو کھانا پیش کر رہے ہیں۔