مجھے نہیں لگتا کہ کنال کامرا نے کچھ غلط کہا:ٹھاکرے

   

ممبئی : کنال کامرا کی کامیڈی کے بارے میں یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کنال کامرا نے کچھ غلط کہا ہے۔ جو غدار ہے وہ غدار ہے۔ اس کے گانے میں کوئی حرج نہیں۔ پورا گانا سنیں اور دوسروں کو بھی سنائیں۔ ادھو نے کہا کہ اس حملے سے شیو سینا کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جن کے خون میں غداری ہے وہ کبھی شیو سینک نہیں ہو سکتے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین کامرا نے جس طرح ایک گانے کے ذریعے مہاراشٹرکے سابق چیف منسٹر اور موجودہ نائب چیف منسٹر ایکناتھ شندے کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے وہ غلط ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ایسی باتیں برداشت نہیں کی جا سکتیں۔ کامراکو معلوم ہونا چاہیے کہ عوام نے 2024 کے انتخابات میں فیصلہ کردیا ہے کہ غدار کون ہے؟ایکناتھ شندے نے بالاصاحب ٹھاکرے کی وراثت سنبھالی ہے۔ اس پر عوام کی منظوری کی مہر ثبت ہے۔ کوئی اسٹینڈ اپ کامیڈین کھڑا ہوکر اسے غدار نہیں کہہ سکتا۔ عوام نے دکھایا ہے کہ جن لوگوں نے بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو دھوکہ دیا انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے اور میرا ماننا ہے کہ انہیں کامیڈی کرنے کا حق ہے۔ طنزیہ تبصرے کرنے کا بھی حق ہے۔ آپ جتنا چاہیں ہمارا مذاق بنا سکتے ہیں۔ اس سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی لیکن اگر کوئی ایسے بڑے لیڈروں کی جان بوجھ کر توہین یا بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔