حیدرآباد ۔ 7 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ نریڈمیڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ نکھل راج جو ایک شوروم میں سیلز ایگزیکٹیو کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔ نریڈمیڈ کے علاقہ کاکتیہ نگر میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نکھل راج نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایاکہ راج محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع