محبت کی شادی کے بعد بیوی کی خودکشی 

,

   

حیدرآباد: محبت کی شادی کے بعد بیوی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شہر کے گڈی ملکا پور علاقہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق کیرتی او ربھاسکر کی شادی کچھ ماہ پہلے ہوئی تھی ۔ یہ اس جوڑے کی محبت کی شادی تھی ۔ شادی کے کچھ دن بعد بھاسکر کیرتی کے کردار پر شک کرنے لگا او راسے جسمانی اذیتیں دینے لگا ۔ اور دو اپنے مائکے سے دولاکھ روپے لانے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ حالانکہ کیرتی کے ماں باپ نے شادی کے و قت انہیں بہت ساری رقم دی تھی ۔

رقم نہ دینے کی صو رت میں وہ دوسری شادی کرنے کی دھمکی دیا کرتا تھا ۔ اس طرح کی روزانہ کی تکالیف اور اذیتوں سے تنگ آکر کیرتی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے او رنعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ کو بھیج دیا ۔