حیدرآباد۔/22 نومبر، ( سیاست نیوز) لڑکی کو محبت کے نام پر جال میں پھانس کر اس کا اغوا اور اس سے شادی کرنے والے نوجوان کو ملکاجگیری پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار 22 سالہ یشونت ساکن ای سی آئی ایل کملا نگر نے ایک لڑکی کو محبت کے جال میں پھانس لیا اور اس نے 12 نومبر کو لڑکی کا اغواء کیا اور لڑکی کو اپنے آبائی مقام لے گیا جہاں اس نے لڑکی سے زبردستی شادی کی اور اس کے بعد لڑکی کو اپنے رشتہ داروں کے پاس ورنگل لے گیا ۔ لڑکی کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر پریشان لڑکی کے والدین نے پولیس میں شکایت کی اور پولیس نے سیل فون کے لوکیشن سے یشونت کا پتہ چلالیا اور اس کو گرفتار کرلیا۔