محبوبہ مفتی نے ای وی ایم پر اب اٹھایا سوال، کہا۔ ایک اور بالاکوٹ کی ہو رہی ہے تیاری

,

   

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ای وی ایم پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کے بدلے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’ ای وی ایم بدلنے کی خبریں مسلسل آ رہی ہیں اور ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔ جس طرح سے ایگزٹ پول کے بعد لہر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، یہ ایک طرح سے دوسرے بالاکوٹ کی تیاری ہے‘‘۔

اس سے پہلے آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو ای وی ایم میں مبینہ چھیڑ چھاڑ کو لے کر مسلسل اندیشہ جتا رہے ہیں۔ پیر کے روز انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں مشینوں کے تحفظ میں لگی ہوئی ہیں کیونکہ افواہ ہے کہ ایک طے فریکوئنسی کا استعمال کر کے ای وی ایم کے اعداد وشمار بدلے جا سکتے ہیں۔

ٹی ڈی پی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ فون ٹیپنگ جتنا ہی آسان ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر لوک سبھا الیکشن میں 50 فیصد وی وی پیٹ پرچیوں کا ملان کرنے کی مانگ دہرائی۔ بتا دیں کہ 19 مئی کو آئے تقریبا سبھی ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے