محبوبہ مفتی کی بیٹی ارتقا کابھی سیاست میں داخلہ؟

   

سرینگر۔2؍اگست( ایجنسیز)پی ڈی پی سربراہ اور سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر محبوبہ مفتی کی بڑی بیٹی ارتقا مفتی دیر سے ہی لیکن سیاست میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ وہ سرگرم سیاست میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس نے پہلے انہوں نے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تھی ، یہاں تک کہ جب ان کی والدہ چیف منسٹرٰ تھیں۔ ارتقا کے برعکس ان کی چھوٹی بہن، التجا مفتی، PDP کا چہرہ بن گئی اور سیاست میں سرگرم ہیں ۔