حیدرآباد۔ محبوبہ کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ ایک عاشق نے خودکشی کرلی۔ ڈنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ کے روی کمار نے کل خودکشی کرلی۔ روی کمار بلدیہ میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور سورارم علاقہ میں رہتا تھا۔ روی کمار کا گزشتہ 10 سال سے پروالیکا نامی لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا۔ دونوں میں اچھے تعلقات تھے ۔ گزشتہ چند روز سے پروالیکا نے روی کمار سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کسی دوسرے کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھی۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر روی کمار نے خودکشی کرلی۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔