محبوب آباد کا سرکاری ٹیچر رقمی دھوکہ دہی کا شکار

   

حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) محبوب آباد ضلع کے گوڈور منڈل میں برسرخدمت ایک سرکاری ٹیچر دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سرکاری ٹیچر کو ایک فون کال آیا جس میں بتایا گیا کہ وہ ایس آئی بات کررہا ہے اور اس نے کسی ایمرجنسی کے تحت فوری طور پر 60 ہزار روپیوں کی ضرورت ظاہر کرکے فون پے کرنے کی خواہش کی اور اس نے کیاش کی شکل میں واپس کرنے کا وعدہ کیا تو اس ٹیچر نے اس بات پر بھروسہ کرکے فون کال کرنے والے شخص کو فون پے کے ذریعہ مطلوبہ رقم ٹرانسفر کردیا جس کے بعد اپنے آپ کو ایس آئی ظاہر کرنے والے شخص کا فون بند آنے لگا جس پر متاثرہ شخص کو شبہ ہوا اور اس نے گوڈور پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر ایس آئی سے متعلق دریافت کیا۔ تب بتایا گیا کہ متعلقہ فون نمبر یہاں کسی بھی ایس آئی کے پاس زیر استعمال نہیں ہے۔ جس کے بعد اتوار کی شام 6 بجے ٹیچر کو دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا پتہ چلا ۔ جس کے بعد متاثرہ سرکاری ٹیچر نے گوڈور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔