محبوب ساگر میں 2 لاکھ مچھلیاں مرگئیں

   

سابق رکن اسمبلی جگاریڈی کا دورہ، مچھیروں سے ملاقات
سنگا ریڈی 22 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب ساگر سنگا ریڈی میں مچھلیاں مرنے کی اطلاع ملنے پر جگا ریڈی سابق رکن اسمبلی ورکنگ پریسیڈنٹ کانگریس پارٹی نے محبوب ساگر کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مچھیروں سے ملاقات کی اور کہا کہ مچھیروں کی جانب سے 5 لاکھ مچھلیوں کو چھوڑا گیا تھا آلودگی سے پانی کے خراب ہونے اور اکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے تقریبن2 لاکھ مچھلیاں مر گئیں۔ انہوں نے عہدہ داروں سے کہا کہ مزید 3 لاکھ مچھلیوں کو بچانے کے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ اس خصوص میں اریگیشن اور دیگر عہدہ داروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں اور کلکٹر سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ تحقیقات مکمل کرتے ہوئے پیر تک اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ ریونت ریڈی چیف منسٹر اور اتم کمار ریڈی وزیر کے علاوہ دامو دھر راج نرسما وزیر صحت بھی ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی جائے گی، محبوب ساگر تلاب سنگا ریڈی کا سب سے قدیم تالاب ہے جو کہ تقریبا 440 ایکڑ پر ہے پانی زرعی شعبے کے لیے بھی کام آتا ہے اور شہر سنگاریڈی کا سب سے قدیم تالاب ہے جس کو خوبصورت اور بہترین طرز پر بنانے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔