محبوب نگر میں آج ’’ آمد مصطفی ؐ ‘‘ کانفرنس

   

مسجد رحمت کی تزئین نو کی تکمیل پر افتتاحی تقریب، مفتی خلیل احمد شرکت کریں گے
محبوب نگر۔/7 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر محبوب نگر کے قلب میں واقع مسجد رحمت کی تزئین نو کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ جناب محمد نعیم سیٹھ صدر مجلس انتظامی مسجد رحمت نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک جلسہ عام ’ آمد مصطفیؐ ‘ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ جلسہ کی صدارت حضرت مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کریں گے۔ نگرانی حضرت مفتی صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ کریں گے۔ سرپرستی حضرت سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت مردان علی شاہؒ، عوض بن احمد باہیال صدر مدینہ مسجد کمیٹی کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے علامہ احمد نقشبندی جنیدی ، حضرت نعمت اللہ شاہ قادری، حضرت خواجہ تراب علی قادری یمنی بندہ نوازی ، حضرت رضوان قریشی اما م مکہ مسجد حیدرآباد، حضرت سید ہدایت اللہ شاہ قادری، حضرت سید مرتضیٰ پاشاہ قادری، حضرت محمد عبدالحق رفیع الدین فاروقی شرکت کریں گے۔مہمان ثناء خوان اکبر نظامی نعتیہ کلام سنائیں گے۔ نظامت کے فرائض محمد ابراہیم نقشبندی انجام دیں گے۔ بعدنماز عشاء شرکاء جلسہ کیلئے طعام کا نظم کیا گیا ہے۔ ذمہ داران مجلس انتظامی نے عامتہ المسلمین سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔ پریس کانفرنس میں طیب باشوار، محمد ابراہیم نقشبندی، رؤف کاظمی، عبود باوزیر، محمد معین علی کونسلر، محمد نظام ، محمد واجد، محمد اطہر شریف و دیگر موجود تھے۔