محبوب نگر میں بانی روزنامہ سیاست جناب عابد علی خاں کو خراج پیش کرنے 12 نومبر کو اجلاس

   

محبوب نگر : محسنِ اُردو اور ممتاز صحافی جناب عابد علی خاں مرحوم بانی روزنامہ سیاست حیدرآباد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیراہتمام ایک اجلاس 12 نومبر 3 بجے سہ پہر بمقام کہکشاں ہال نیو ٹاؤن محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ جناب عابد علی خاں مرحوم کا وصال 12 نومبر کو ہوا تھا۔ صدارت بزرگ شاعر ظہیر ناصری کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے نامور سماجی قائد سید شمشاد قادری (حیدرآباد) جناب عابد علی خاں مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ حلیم بابر، نور آفاقی، یوسف بن ناصر، وحید شاہ قادری، ایم اے مجیب و دیگر مخاطب کریں گے۔ بعدازاں محفل شعر منعقد ہوگی۔ شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔ عابد علی خاں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔ وحید شاہ قادری جنرل سکریٹری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔