محبوب نگر میں وقف اراضی پر غیر مجاز قبضہ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا

   

محبوب نگر ۔ موٹر لائن کے عقب میں واقع وقف رحمانیہ کی اراضی پر قبضہ کی اطلاع ملتے ہی رکن ضلع وقف تحفظ و رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ نے وقف کے ذمہ داران کے ساتھ متعلقہ اراضی کا معائنہ کیا اور قبصہ کی کوشش کو ناکام بنایا اور لگائے گئے ٹاٹ کے تھیلوں کو برخواست کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ سروے نمبر 18 میں وقف اراضی موجود ہے ۔ لیکن سروے نمبر 16 بتاتے ہوئے قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد وہ اس ضمن میں ضلع کلکٹر اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر اینڈ سروے سے ملاقات کریں گے ۔ وقف رحمانیہ کی اس اراضی کا مکمل سروے کرواتے ہوئے اراضی کے تحفظ اور بازیابی کیلئے اقدامات کریں گے ۔